ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بغداد:کار بم دھماکے میں 11افراد ہلاک

بغداد:کار بم دھماکے میں 11افراد ہلاک

Tue, 12 Jul 2016 18:22:32  SO Admin   S.O. News Service

بغداد،12جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)عراقی دارالحکومت بغداد میں بارودی مواد سے بھری ایک کار کے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 11افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ طبی حکام کے مطابق بغداد کے شمالی حصے میں ہونے والے اس دھماکے میں 32دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ شیعہ اکثریتی آبادی والے علاقے میں ہونے والے اس دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی۔ بغداد میں تین جولائی کو ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں تین سو کے قریب افراد کی ہلاکت کے بعد سے بغداد میں سکیورٹی ہائی الرٹ پر ہے۔


Share: